جمعرات21؍ربیع الثانی 1444ھ17؍نومبر 2022ء

شمالی کوریا کا واشنگٹن کو دھمکی کے بعد میزائل کا تجربہ

شمالی کوریا کا کہنا ہے کہ امریکا اور اس کے اتحادی ممالک خطے میں سلامتی کے بحران کو بڑھا رہے ہیں، واشنگٹن ایک جوا کھیل رہا ہے جس پر وہ پچھتائے گا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق شمالی کوریا نے اپنے مشرقی ساحل سے بلیسٹک میزائل کا تجربہ کیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق وزیر خارجہ شمالی کوریا نے کہا تھا کہ امریکا اور اس کے اتحادیوں کی مشترکہ مشقوں پر شمالی کوریا کا فوجی ردعمل مزید غضبناک ہو گا۔

کورین خطے میں حالیہ تناؤ اس وقت شروع ہوا جب رواں ہفتے امریکا اور جنوبی کوریا کی مشترکہ فوجی مشقوں کا آغاز ہوا۔

انہوں نے کہا کہ امریکا، جاپان اور جنوبی کوریا کی مشقیں ان پر زیادہ سنگین خطرہ لے آئیں گی۔

شمالی کوریا کی جانب سے امریکا اور اتحادی ملکوں کے مشترکہ اجلاس کی مذمت بھی کی گئی تھی۔

واضح رہے کہ امریکا نے اتحادی ملکوں کے سربراہی اجلاس میں پیانگ یانگ کے ہتھیاروں کے تجربات پر تنقید کی تھی۔

امریکی صدر جو بائیڈن نے جاپان اور جنوبی کوریا کا دفاع کرنے کا عزم کا اعادہ کیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.