بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

شمالی وزیرستان: ٹارگٹ کلنگ و جرائم میں ملوث 8 دہشت گرد گرفتار

شمالی وزیرستان میں ٹارگٹ کلنگ اور دہشت گردی کے واقعات میں ملوث 8 دہشت گرد گرفتار کرلیے گئے۔ 

پشاور سے موصولہ اطلاعات کے مطابق دہشت گردوں نے اعتراف جرم کرلیا۔ سرکاری حکام نے ویڈیو جاری کردی، جس میں گرفتار دہشت گردوں نے ٹارگٹ کلنگ، بھتہ خوری اور دیگر جرائم کا اعتراف کیا ہے۔ 

سرکاری حکام کے مطابق دہشت گردوں کا تعلق ٹی ٹی پی اور دیگر شدت پسند تنظیموں سے ہے۔ ٹارگٹ کلرز نےجمعیت کے رہنما سمیع الدین اور یوتھ آف وزیرستان کے 4 نوجوانوں کے قتل کا اعتراف بھی کیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.