بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

شمالی وزیرستان میں سیکورٹی فورسز کی کارروائی، 4 دہشتگرد ہلاک

شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر سیکورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے 4 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ایک کمپاؤنڈ میں دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کمپاؤنڈ کا محاصرہ کیا گیا، کمپاؤنڈ کے محاصرے پر دہشتگردوں نے فائرنگ شروع کردی۔

فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشت گرد ہلاک ہوئے، مارے گئے دہشتگرد اغوا برائے تاوان اور سیکورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث تھے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں سے مقابلے میں نائب صوبیدار امین ﷲ اور سپائی شیرضامن شہید ہوئے جبکہ مقابلے میں 4 سپاہی زخمی بھی ہوئے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.