بدھ 3؍ذیقعد 1444ھ24؍مئی 2023ء

شمالی وزیرستان میں خودکش دھماکا، 2 فوجی جوانوں سمیت 4 افراد شہید

شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں خودکش دھماکے سے 2 فوجی جوانوں سمیت 4 افراد شہید ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دتہ خیل میں خودکش حملہ آور نے بارود سے بھری گاڑی سے حملہ کیا، جس کے نتیجے میں نائیک سعید اللّٰہ شاہ اور سپاہی جواد خان شہید ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دھماکے میں پولیس کانسٹیبل حکیم جان اور ایک شہری بھی شہید ہوا۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ خودکش بمبار ایک بڑے عوامی اجتماع کو نشانہ بنانا چاہتا تھا۔

آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ سیکیورٹی فورسز نے فوری جوابی کارروائی سے بڑے سانحہ کو روک لیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی اہلکاروں نے اپنی جانوں کی قربانی دے کر کئی معصوم زندگیاں بچائیں۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے دہشت گردی کےخاتمے کےلیے پُرعزم ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.