شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں زیرِ تعمیر پٹرول پمپ کو بارودی مواد سے اُڑا دیا گیا، دھماکے کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔
ڈی پی او شفیع اللّٰہ خان کے مطابق میر علی کے علاقے نورک میں ایک زیرِ تعمیر پٹرول پمپ میں تخریب کاروں نے بارودی مواد نصب کیا تھا۔
انہوں نے مزید بتایا کہ بارودی مواد کے پھٹنے سے زور دار دھماکا ہوا جس سے پٹرول پمپ کو شدید نقصان پہنچا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
ڈی پی او شفیع اللّٰہ خان کا یہ بھی کہنا ہے کہ زیرِ تعمیر پیٹرول پمپ میں دھماکے کے واقعے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
Comments are closed.