gay byu hookups hookup agency in singapore edf8329we hookup Vincentown New Jersey hookup Suplee PA

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

شمالی بلوچستان میں موسلا دھار بارش سے متاثرین کی مشکلات میں اضافہ

شمالی بلوچستان میں کوہ سلیمان اور رکھنی میں گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش نے متاثرین کی مشکلات میں اضافہ کردیا۔

پینے کے صاف پانی کی فراہمی سب سے بڑا مسئلہ بن گیا۔ جس کی وجہ سے ہیضہ کی بیماری متاثرین سیلاب کے لئے نئی مصیبت بن کر سامنے آنے لگی۔

سیلابی ریلے سے متاثرہ نوتال وگنداواہ سڑک کی مرمت کا کام مکمل کرکے ٹریفک کے لئے بحال کردی گئی ہے۔

بلوچستان کے مختلف اضلاع میں تین دن کے وقفے کے بعد بارش کا نیا سلسلہ شروع ہوگیا۔ کوہ سلیمان، رکھنی اور ڈیرہ بگٹی میں گرچ چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش ہو رہی ہے۔

دوسری جانب چمن شہر کے نواحی اور دیہی علاقوں میں متاثرہ سڑکوں کی بحالی کا کام شروع نہیں ہوسکا۔ ضلع کے دور دراز علاقوں میں متاثرہ رابطہ سڑکوں کے باعث متاثرین کو آمد و رفت میں مشکلات کا سامنا ہے۔

نصیرآباد میں سیلابی ریلے سے متاثر ہونے والی نوتال وگنداواہ سڑک کی مرمت کا کام مکمل کرکے ٹریفک کے لئے بحال کردی گئی۔ خضدار میں طوفانی بارشوں کے بعد متاثرین میں امدادی سامان کی تقسیم جاری ہے۔

سوراب میں حالیہ بارشوں اور سیلابی صورتحال کے بعد لوگوں میں بیماریاں پھیلنے لگی ہیں۔ ضلع لسبیلہ میں حالیہ بارشوں کے بعد سیلاب متاثرین کی علاج و معالجے کے حوالے سے طبی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.