وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے نویں اور گیارہویں جماعت کے امتحانات کے حوالے سے بڑا اعلان کردیا۔
اسلام آباد سے جاری بیان میں شفقت محمود نے کہا کہ نویں اور گیارہویں جماعت کے امتحانات شیڈول کےمطابق ہوں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ نویں اور گیارہویں جماعت کے امتحانات نہ ہونے کی باتیں افواہ ہے۔
وفاقی وزیر تعلیم نے یہ بھی کہا کہ نویں اور گیارہویں کے امتحانات طے شدہ شیڈول کے مطابق ہی ہوں گے۔
اُن کا کہنا تھا کہ نویں اور 11ویں کلاس کے امتحانات متعلقہ بورڈز کے وقت کے مطابق لیے جائیں گے۔
Comments are closed.