چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کا کہنا ہے کہ این اے 75 ڈسکہ کے لیے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں، شفاف اور غیر جانبدارانہ انتخابات کے لئے سازگار ماحول دیا گیا ہے۔
سکندر سلطان راجہ نے جیونیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ووٹربلاخوف پولنگ اسٹیشن پہنچ کر اپنا حق رائے دہی استعمال کریں، الیکشن کمیشن پاکستان اورپنجاب آفس میں کنٹرول روم 24 گھنٹے کام کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ کسی بھی ناخوشگوارواقعہ کی فوری اطلاع کنٹرول روم کے نمبروں پردی جائے، پریزائیڈنگ آفیسرفارم 45 پرپولنگ ایجنٹوں کے دستخط لیکر انہیں اس کی کاپی ضرور دیں۔
چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ پریزائیڈنگ آفیسرفارم 45 کی وٹس آپ کاپی ریٹرننگ آفیسرکو ضروربھیجیں، بیلٹ پیپرز اور دیگر پولنگ سامان رینجرز اور پولیس نگرانی میں ریٹرننگ آفیسر تک پہنچایا جائیگا۔
سکندرسلطان راجہ نے کہا کہ امیدواروں کےایجنٹ فارم 45 کی کاپی حاصل کئےبغیر پولنگ اسٹیشن نہ چھوڑیں، این اے 249 اوردوصوبائی حلقوں میں بھی پرامن انتخابات کے انتظامات مکمل کرلئے۔
Comments are closed.