مسلم لیگ (ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ شفاف الیکشن کی بات کرنے والے بولیاں لگارہے ہیں۔
لاہور سے جاری ایک بیان میں عظمیٰ بخاری نے حکمران ایک طرف شفاف سینیٹ الیکشن کی بات کررہے ہیں اور دوسری طرف منڈیاں سجاکر بولیاں لگارہے ہیں۔
انہوں نےپی ٹی آئی حکومت پر طنز کرتے ہوئے کہاکہ جو اپنے دور حکومت میں تنخواہوں میں 5 فیصد اضافہ نہیں کرسکے وہ ارکان اسمبلی کو 50 کروڑ کا لالی پاپ دے رہے ہیں۔
ن لیگی پنجاب کی ترجمان نے مزید کہاکہ ان کے پیروں کے نیچے سے قالین کھسک رہا ہے، چند لوٹے اب پی ٹی آئی حکومت نہیں بچاپائیں گے۔
Comments are closed.