بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

شعیب اختر کے منہ سے سچ سُن کر بہت اچھا لگا: شاہد آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ اُنہیں شعیب اختر کے مسائل سُن کر بہت اچھا لگا۔

حال ہی میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے انکشاف کیا ہے کہ اُنہیں سابق کپتان شاہد آفریدی سے بہت سے مسئلے ہیں جس کی ویڈیو اُنہوں نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر کی۔

اب شاہد آفریدی نے شعیب اختر کی ویڈیو پر ردّعمل دیتے ہوئے سابق فاسٹ بولر کا شکریہ ادا کیا ہے۔

شاہد آفریدی نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ ’آپ کے منہ سے اتنا سارا سچ سُن کر بہت اچھا لگا۔‘

سابق کپتان نے یہ بھی کہا کہ ’میرے دوست! آپ کو دیکھ کر بہت اچھا لگا۔‘

اُنہوں نے مزید کہا کہ ’آپ فٹ نظر آتے ہیں، اُمید ہے آپ کے گھٹنے آپ کا ساتھ دیتے رہیں گے۔‘

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے انکشاف کیا ہے کہ اُنہیں سابق کپتان شاہد آفریدی سے بہت سے مسائل ہیں۔

واضح رہے کہ شعیب اختر نے مزاحیہ انداز میں کہا تھا کہ پہلا مسئلہ یہ ہے کہ شاہد آفریدی اُن سے زیادہ بہتر نظر آتے ہیں، دوسرا مسئلہ یہ ہے کہ شاہد آفریدی میں اُن سے زیادہ دور تک شاٹ مارنے کی صلاحیت ہے۔‘

اُنہوں نے کہا تھا کہ ’تیسرا مسئلہ یہ ہے کہ شاہد آفریدی کے پاس مجھ سے زیادہ شہرت ہے اور آخری مسئلہ یہ ہے کہ اُنہیں آفریدی کے بالوں سے بھی مسئلہ ہے کیونکہ شاہد آفریدی کے سر پر اُن سے زیادہ بال ہیں۔‘

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.