بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

نیوزی لینڈ : 11 سال قبل تباہ ہونے والی کان سے انسانی باقیات دریافت

نیوزی لینڈ میں 11 سال قبل  تباہی کی وجہ سے بند کی گئی کان سے انسانی باقیات ملی  ہیں۔

کان میں گہری بورنگ کے دوران لی گئی تصاویر میں دو لاشوں کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ باقیات کان کے دروازے سے بہت دور ہیں ، جنہیں برآمد نہیں کیا جا سکا تھا  ۔

نومبر 2010 میں مغربی ساحل پر دریائے پائیک کی کان میں میتھین گیس کے دھماکوں سے 29 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

حفاظتی اقدامات کے طور پرکان کو بند کر دیا گیا تھا اور برسوں تک اس میں داخلے پر پابندی تھی.

2019 میں تفتیش کاروں کو کان تک رسائی کی اجازت دی گئی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.