سابق ٹیسٹ کرکٹر اسپیڈ اسٹار شعیب اختر کی آسڑیلیا کے خلاف تباہ کن بولنگ کے یادگار اسپیل کو 20 برس مکمل ہوگئے، کرکٹ بورڈ نے ویڈیو شیئر کرکے ایک مرتبہ پھر یاد تاذہ کردی۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے ٹوئٹر پر شیئر اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کس طرح انہوں نے آسٹریلیا کی مضبوط بیٹنگ لائن کو تہس نہس کیا تھا۔
19 جون 2022 کو برسبین گابا میں کھلیے جانیوالے ایک روزہ انٹر نیشنل میچ میں پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 7 وکٹوں پر 256 رنز بنائے تھے، جس میں عمران نذیر اور محمد یوسف کی نصف سنچریاں بھی شامل تھیں۔
جواب میں آسٹریلیا کی ٹیم جب بیٹنگ کے لیے کریز پر آئی تو اسے دنیائے کرکٹ کے تیز ترین اور خطرناک فاسٹ بولر شعیب اختر کا سامنا کرنا پڑا۔
شعیب کی تباہ کن بولنگ کی بدولت آسٹریلیا کی پوری ٹیم 40 اوورز میں 165 رنز پر ہی سمٹ گئی۔
اس طرح پاکستان نے اس میچ میں آسٹریلیا کے خلاف 91 رنز سے فتح حاصل کی جبکہ سیریز 1-2 سے سیریز اپنے نام کی۔
برسبین گابا میں کھیلے جانے والے اس میچ میں راولپنڈی ایکسپریس نے اپنی خطرناک بولنگ کی بدولت 25 رنز دے کر کینگروز کے 5 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی تھی۔
Comments are closed.