قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے اسلام آباد کے سیلابی ریلے کے مناظر سوشل میڈیا پر شیئر کردیے۔
مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر شعیب اختر نے ایک مختصر ویڈیو کلپ شیئر کی ہے جو کہ اسلام آباد کے سیلابی ریلے کی ہے۔
ٹوئٹر پر شیئر کی گئی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اسلام آباد کی پوری سڑک سیلابی ریلے کا شکار ہے جس میں گاڑیاں ڈوبی ہوئی اور بہتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔
شعیب اختر نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’آج صبح اسلام آباد میں یہ خطرناک سیلابی ریلہ آیا ہے اور یہ مناظر سیکٹر ای 11 کے ہیں۔‘
سابق فاسٹ بولر نے لکھا کہ ’میں اس مشکل گھڑی میں ہر ایک کی حفاظت کے لیے دُعا کرتا ہوں۔‘
واضح رہے کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بادل پھٹنے کے باعث مختلف علاقوں میں سیلاب آگیا ہے۔
اسلام آباد اور راولپنڈی میں موسلادھار بارش کے باعث وفاقی دارالحکومت کے کئی علاقوں میں سیلابی صورت حال پیدا ہوگئی ہے مکانات میں پانی داخل ہوگیا۔ سیکٹر ای الیون اور ڈی 12 میں سیلابی ریلے میں متعدد گاڑیاں بہہ گئیں۔
سیکٹر ای الیون میں کلاؤڈ برسٹ کے بعد امدادی کام جاری ہے، آرمی کی ریسکیو ٹیمیں ای الیون میں امدادی کاموں میں مصروف ہیں۔
Comments are closed.