بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

طالبان سے براہ راست مذاکرات کیلئے تیار ہیں، افغان صدر اشرف غنی

افغانستان کےصدر اشرف غنی کا کہنا ہے کہ وہ طالبان سے براہ راست مذاکرات کیلئے تیار ہیں۔

اشرف غنی نے صدارتی محل میں اجلاس سے خطاب میں کہا کہ طالبان سے براہ راست مذاکرات کیلئے تیار ہیں، 5 ہزار طالبان قیدیوں کی رہائی ہماری امن کی خواہش کو ظاہر کرتی ہے۔

افغانستان کے صدر اشرف غنی نے عیدالاضحی کی نماز کے بعد خطاب میں کہا کہ طالبان نے ظاہر کر دیا کہ انہیں امن کی کوئی خواہش نہیں۔

اشرف غنی نے کہا کہ افغانستان کےمسئلےکا کوئی فوجی حل نہیں ہے، افغان حکومت مسئلے کے حل کیلئے سیاسی مصالحت پر یقین رکھتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ امن کے لیے ملک میں قبل از وقت انتخابات کی پیشکش کرتے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.