بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

شرکا کی جانب سے کوئی ردعمل نہ آنے پر عمران خان کا دلچسپ تبصرہ

وزیراعظم عمران خان نے لاہور سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ منصوبے کی تقریب سے خطاب کے دوران شرکا کی جانب سے کوئی ردعمل نہ آنے پر دلچسپ تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ سب سورہے ہیں، اتنے زیادہ ریونیو پر تو تالیاں بجنی چاہیے تھیں۔

لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا ہے کہ دس اندھیرے برسوں میں بہت زیادہ قرضے لیے گئے، اب ہر سال ملک پر قرضوں کی قسطیں بڑھتی جارہی ہیں۔

عمران خان  نے کہا کہ پہلی بار ملکی تاریخ میں کوشش ہورہی ہے کہ تنخواہ دار اور مزدور طبقے کے لیے گھر بنائے جائیں، یہ منصوبہ بڑی تیزی سے ٹیک آف کرتا نظر آئے گا۔

انہوں نے کہا کہ اس پروجیکٹ میں بڑے بڑے بلڈرز دلچسپی رکھتے ہیں۔

دورانِ تقریر جب وزیراعظم نے ریونیو جنریٹ ہونے کا بتایا تو ساتھ ہی یہ بھی کہہ دیا کہ شرکا سو رہے ہیں، اتنے زیادہ ریونیو پر تو تالیاں بجنی چاہئیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.