وزیراعظم عمران خان نے لاہور سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ منصوبے کی تقریب سے خطاب کے دوران شرکا کی جانب سے کوئی ردعمل نہ آنے پر دلچسپ تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ سب سورہے ہیں، اتنے زیادہ ریونیو پر تو تالیاں بجنی چاہیے تھیں۔
لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا ہے کہ دس اندھیرے برسوں میں بہت زیادہ قرضے لیے گئے، اب ہر سال ملک پر قرضوں کی قسطیں بڑھتی جارہی ہیں۔
عمران خان نے کہا کہ پہلی بار ملکی تاریخ میں کوشش ہورہی ہے کہ تنخواہ دار اور مزدور طبقے کے لیے گھر بنائے جائیں، یہ منصوبہ بڑی تیزی سے ٹیک آف کرتا نظر آئے گا۔
انہوں نے کہا کہ اس پروجیکٹ میں بڑے بڑے بلڈرز دلچسپی رکھتے ہیں۔
دورانِ تقریر جب وزیراعظم نے ریونیو جنریٹ ہونے کا بتایا تو ساتھ ہی یہ بھی کہہ دیا کہ شرکا سو رہے ہیں، اتنے زیادہ ریونیو پر تو تالیاں بجنی چاہئیں۔
Comments are closed.