لاہور قلندر کے قابل اعتماد بیٹسمین محمد حفیظ کا کہنا ہے کہ شروع کے چھے اوورز میں بیٹنگ اچھی نہیں تھی۔
ملتان سلطان اور لاہور قلندر کے میچ کے بعد محمد حفیظ نے کہا کہ 7 سے 13 اوورز میں بیٹنگ کو ری آرگنائز کرنے کی کوشش کی لیکن بدقسمتی سے آخری اوورز میں ہم مومنٹم لوز کرگئے، جتنے رنز ہونے چاہیے تھے اس ہدف کو عبور نہ کرسکے ہم نے 20 سے 22 رنز کم بنائے جو شکست کی وجہ بنے۔
محمد حفیظ نے ملتان سلطانز کے بولرز کی تعریف کی، انہوں نے کہا کہ قلندرز کی جانب سے جس کھلاڑی کو موقع ملے تو اسے پرفارم بھی کرنا ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ لاہور قلندرز کو فیلڈنگ میں بہتری لانے کی ضرورت ہے، میں بڑی اننگز کھیل سکتا تھا لیکن رن آؤٹ ہو گیا جس پر مجھے افسوس ہے۔
دوسری طرف فاتح ٹیم کے صہیب مقصود کا کہنا ہے کہ یہ اچھا موقع ہے پی ایس ایل میں عمدہ کارکردگی دکھا سکوں۔
Comments are closed.