bbw hookups app funny will send nudes in 20 minutes no hookups free hookup sites usa curvy hookup

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

شرمیلا فاروقی نے سندھ اسمبلی سے PTI اراکین کی غیر سنجیدہ ویڈیو شیئر کر دی

رکنِ صوبائی اسمبلی شرمیلا فاروقی نے سندھ اسمبلی کے اجلاس کے دوران پی ٹی آئی اراکین کی غیر سنجیدہ ویڈیو شیئر کر دی۔

سندھ اسمبلی کا اجلاس ڈپٹی اسپیکر ریحانہ لغاری کی زیرِ صدارت ہوا۔

اس دوران پی ٹی آئی اراکین اسمبلی کے اجلاس کی کارروائی میں سنجیدگی سے حصہ لینے کے بجائے ایجنڈا کاپیز کو ڈیکس پر مارتے اور شور مچاتے رہے جبکہ کچھ اراکین موبائل کی اسکرین میں کھوئے نظر آ ئے۔

پی ٹی آئی اراکین کی یہ ویڈیو شرمیلا فاروقی نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر کر دی ہے۔

اس ویڈیو کے ٹوئٹ میں شرمیلا فاروقی کا کہنا ہے کہ ’پاکستان تحریک انصاف اسمبلی میں ایسا رویہ رکھتی ہے، صفر دلچسپی۔‘

واضح رہے کہ آج کے سندھ اسمبلی کے اجلاس کے دوران خواتین میں غیر معمولی نوک جھونک بھی ہوئی۔

پیپلز پارٹی کی رکن کلثوم چانڈیو کا اپنی تقریر کے دوران پی ٹی آئی کی رکن دعا بھٹو سے کہنا تھا کہ ’یہ اپنے باپ کی بیٹی ہے تو مجھے ہاتھ لگا کر دکھائے، آج یہ اجرک کی بات کرتی ہے کل ٹی وی پر ڈانس کرتی تھی‘۔

دوسری جانب پی پی کی رکن شرمیلا فاروقی کی دعابھٹو کی تقریر کے دوران بولنے کی کوشش پر دعا بھٹو نے اُنہیں نیا لقب دے کر چُپ کروادیا۔

دعا بھٹو نے اسپیکر اسمبلی سے کہاتھا کہ ’اس بکری کو چپ کروائیں۔‘

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.