اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کا کہنا ہے کہ شرح سود کے ساتھ سیونگ ریٹ 1.50 فیصد بڑھا دیا گیا ہے۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق بینکوں پر لازم ہے کہ یکم دسمبر سے سیونگ اکاؤنٹس پر 7.25 فیصد منافع دیں، صارفین سوا 7 فیصد سے کم منافع دینے والے بینکوں کی شکایت درج کروائیں۔
اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ یکم جنوری سے بینکوں کے لیے ڈیجیٹل اکاؤنٹس کھولنا بھی لازمی ہوگیا، صارفین کے لیے بینک آنا ضروری نہیں ہے۔
اسٹیٹ بینک کا مزید کہنا ہے کہ دور دراز صارفین کی بائیو میٹرک تصدیق کی جائے۔
Comments are closed.