صدر کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری محمد ادریس نے اسٹیٹ بینک کی جانب سے شرحِ سود میں ڈیڑھ فیصد اضافہ کو مسترد کر دیا ہے۔
اس حوالے سے تاجر رہنما نے وزیر اعظم شہباز شریف اور وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل سے نوٹس لینے اور شرح سود کم کئے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔
ایوان صنعت و تجارت کراچی کے صدر نے مزید کہا کہ شرحِ سود میں اضافے سے مہنگائی بڑھے گی اور برآمدات بری طرح متاثر ہوں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ اس سے معیشت تباہ ہو جائے گی۔
Comments are closed.