وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن کو سینے میں تکلیف کے باعث اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق شرجیل میمن کو حیدرآباد میں این آئی سی وی ڈی منتقل کیا گیا ہے۔
ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ شرجیل میمن کی انجیو گرافی کے بعد انجیو پلاسٹی کردی گئی ہے اور ان کی حالت بہتر ہے۔
ڈاکٹرز کے مطابق شرجیل انعام میمن کے دل کی 2 شریانیں بند تھیں۔
اسپتال انتظامیہ کا اس حوالے سے بتانا ہے کہ شرجیل میمن کو 2 اسٹنٹ ڈالے گئے ہیں اور انہیں 24 گھنٹے بعد گھر منتقل کردیا جائے گا۔
Comments are closed.