ہفتہ 28؍جمادی الثانی 1444ھ21؍جنوری 2023ء

روس سے بھارت آنے والی پرواز میں بم کی اطلاع

روس کے دارالحکومت ماسکو سے بھارت کی ریاست گوا آنے والی پرواز کو بم کی اطلاع پر ازبکستان کی جانب موڑ دیا گیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق مسافر طیارے کو بھارتی حدود میں داخل ہونے سے پہلے ہی ازبکستان کی جانب موڑ دیا گیا۔

رپورٹس کے مطابق طیارے میں 240 مسافر سوار تھے جبکہ اس میں بم کی اطلاع ای میل کے ذریعے دی گئی۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق 2 ہفتے قبل بھی بم کی اطلاع پر ماسکو سے گوا آنے والی پرواز نے گجرات میں ہنگامی لینڈنگ کی تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.