سندھ ہائی کورٹ نے پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما شرجیل میمن کی اہلیہ صدف شرجیل کا نام ای سی ایل سے خارج کرنے کا حکم دے دیا۔
صدف شرجیل کے وکیل نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا کہ صدف شرجیل کو کاروبار کے سلسلے میں اور بیٹی سے ملنے کے لیے ملک سے باہر جانا پڑتا ہے۔
نیب پراسیکیوٹر نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ شرجیل میمن اور فیملی پر آمدن سے زائد اثاثے بنانے کا الزام ہے۔
نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ صدف شرجیل کا نام ای سی ایل سے خارج کر دیا گیا تو خدشہ ہے کہ وہ واپس نہیں آئیں گی۔
نیب کے پراسیکیوٹر کا یہ بھی کہنا ہے کہ بیشتر ملزمان احتساب سے بھاگ رہے ہیں، ان کا ٹرائل بھی متاثر ہو گا۔
Comments are closed.