بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

شرجیل میمن نے بلاول بھٹو کی سالگرہ نہ منانے کی وجہ بتادی

سندھ کے وزیر اطلاعات شرجیل میمن نے اس سال چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی سالگرہ کی تقریبات منعقد نہ کرنے کی وجہ بتادی۔

شرجیل میمن نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام لکھا کہ ملک میں سیلاب اور اس سے ہونے والی تباہی کے باعث ہم آج بلاول بھٹو کی سالگرہ نہیں منارہے اور نہ ہی اس حوالے سے کسی قسم کی کوئی تقریبات منعقد کی جارہی ہیں۔

شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو نے سب کو صرف امدادی کاموں پر توجہ دینے کی ہدایت کی ہے۔ پارٹی ورکرز بلاول بھٹو کی کامیابی اور لمبی عمر کے لئے دعا گو ہیں۔

وزیر خارجہ بلاول بھٹو 21 ستمبر، 1988 میں پیدا ہوئے، آج وہ 34 برس کے ہوگئے۔

انہوں نے اپنے جیالوں اور ہم وطنوں کی جانب سے سالگرہ کی مبارکباد دینے پر ان کا شکریہ ادا کیا اور ساتھ ہی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’میں چاہتا ہوں کہ آپ سیلاب متاثرین کے لیے جو کچھ بھی کر ستے ہیں، وہ ضرور کریں کیونکہ متاثرین کے لیے اشیاء کا بحران اب بھی جاری ہے، 3 کروڑ 30 لاکھ متاثرین ابھی بھی مدد کے منتظر ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.