وفاقی وزیر برائے اطلاعات شبلی فراز کی جانب سے نو منتخب سینیٹرز کے ساتھ ’پاوری‘ ویڈیو بنائی گئی ہے جو کہ سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو گئی ہے۔
سینیٹر شبلی فراز کی جانب سے دیگر پارٹی اراکین کے ہمراہ بنائی گئی پاوری ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہے، پاوری ویڈیو میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان بھی نظر آ رہے ہیں۔
سینیٹر شبلی فراز کا وائرل ویڈیو میں کہنا ہے کہ ’یہ میں ہوں، یہ چیف منسٹر خیبرپختونخوا ہے اور یہ ہماری ویکٹری پارٹی ہورہی ہے۔‘
واضح رہے کہ وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ حفیظ شیخ کو شکست مسترد ووٹوں کی وجہ سے ہوئی ہے۔
’جیو نیوز‘ کے مارننگ شو ’جیو پاکستان‘ میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات شبلی فراز کا کہنا تھا کہ ووٹ ضائع یا مسترد کرنے کا طریقہ منظرِ عام پر آنے والی ویڈیو میں سکھایا گیا تھا۔
Comments are closed.