بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

شبلی فراز کی منشا کے مطابق الیکشن نہیں ہوسکتے، مریم اورنگزیب

مسلم لیگ نون کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ نے رائے دی ہے کہ سینیٹ الیکشن آئین کے تحت ہوسکتا ہے، شبلی فراز کی منشا کے مطابق الیکشن نہیں ہوسکتے۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن الیکشن کی شفافیت کی علمبردار رہی ہے، اکثریت ہونے کے باوجود ہمارا ووٹ چوری کیا گیا۔

اٹارنی جنرل خالد جاوید خان کا سپریم کورٹ کے سینیٹ الیکشن آئین کے تحت کروانے کے فیصلے کو تاریخی قرار دیتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ کے تاریخی فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہیں۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ آج حکومت کے اراکین عدم اعتماد کرچکے ہیں، سپریم کورٹ کے فیصلے سے آرڈیننس بھی کالعدم ہوگیا ہے ، شبلی فراز کی منشا کے مطابق الیکشن نہیں ہوسکتے۔

ترجمان مسلم لیگ نون  نے کہا کہ ن لیگ کا فیصلہ تھا کہ پنجاب میں اپنی نمائندگی کے مطابق نشستیں حاصل کی جائیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.