وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات شبلی فراز نے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز پر جمہوریت سے انتقام لینے کا الزام لگادیا۔
ایک بیان میں شبلی فراز نے کہا کہ بلاول بھٹو اور مریم نواز جمہوریت سے بہترین انتقام لے رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ پیسے سے ضمیر خریدتے ہیں اور پھر جمہوریت کے پیچھے چُھپ جاتے ہیں۔
وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ پاریٹوں پر قابض ہونے والے اتنے اہل اور لائق ہوتے تو کارکن کے طور پر پارٹی میں آتے، عوام ان کے نئے دھوکے میں نہیں آئیں گے۔
Comments are closed.