بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

شبلی فراز نے پی پی اور پی ڈی ایم کی موجودہ صورتحال پر ایک شعر کہہ دیا

پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر شبلی فراز نےسینیٹ میں یوسف رضا گیلانی کے اپوزیشن لیڈر بننے پر پیپلز پارٹی اور اپوزیشن اتحاد (پی ڈی ایم) کے لیے ایک شعر کہہ دیا۔

انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک شعر شیئر کیا اور اس کا عنوان’پی پی اور پی ڈی ایم ‘ کے نام رکھا۔

سابق وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز کی طرف سے شیئر کیا گیا شعر کچھ اس طرح ہے’ ترے دل کے ٹوٹنے پر ہے کسی کو ناز کیا کیا، تجھے اے جگر مبارک یہ شکست فاتحانہ‘۔

سینیٹ میں یوسف رضا گیلانی کے اپوزیشن لیڈر بننے پر اپوزیشن کی دو بڑی جماعتوں مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی نے ایک بار پھر ایک دوسرے پر بیان بازی کی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.