
مسلم لیگ (ن) کے رہنما محمد زبیر نے کہا ہے کہ وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے تصدیق کردی کہ حکومت قیمتوں پر قابو پانے میں ناکام رہی ہے۔
انھوں نے سوال کیا کہ کیا یہ پوری کابینہ کی ناکامی نہیں ہے؟
ادھر لیگی رہنما پرویز رشید نے وزیر خزانہ کی تبدیلی پر چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری کے بیان پر ردِ عمل دیا۔
ان کا کہنا تھا کہ وزیر تبدیل کرانے کے لیے پی ڈی ایم بنانے کی ضرورت ہی نہیں تھی۔
انھوں نے یہ بھی کہا کہ وزیرِاعظم اپنی ناکامیوں پر پردہ پوشی کے لیے وزیر تبدیل کرتے رہتے ہیں۔
خیال رہے کہ بلاول بھٹو زرداری نے حفیظ شیخ کو ہٹائے جانے کو پی ڈی ایم کی کامیابی قرار دیا تھا۔
Comments are closed.