نیویارک میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کئی ملکوں کے وزرائے خارجہ کو کشمیر میں جاری بھارتی مظالم سے متعلق ثبوت پیش کردیے۔
لندن سے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے جیو نیوز سے خصوصی بات چیت میں بتایا کہ برطانوی حکام سے ملاقات میں بھی مسئلہ کشمیر اٹھایا۔
شاہ محمود قریشی کی آج برطانوی وزیر خارجہ سے بھی ملاقات ہوگی، جس میں مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
اس کے علاوہ لندن میں وزیر خارجہ نے پاکستانی کمیونٹی سے خطاب کیا اور کشمیری رہنماؤں سے ملاقات بھی کی۔
Comments are closed.