بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

حکومت گیس کی قیمتیں پھر بڑھا رہی ہے، شیری رحمان

پیپلز پارٹی کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمان کا کہنا ہے کہ ‏پیٹرول اور بجلی کے بعد حکومت گیس کی قیمتوں میں اضافہ کرنے جارہی ہے۔

شیری رحمان کا کہنا تھا کہ گھریلو صارفین کے لیے گیس نرخوں میں 35 فیصد تک اضافے کی تجویز کو مسترد کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مختلف سلیبس میں 550 سے 9 ہزار روپے سے زائد کا اضافہ ہوجائے گا۔

گھریلو صارفین کیلئے گیس کی قیمت 35فیصد تک بڑھانے کی…

واضح رہے کہ گھریلو صارفین کیلئے گیس کی قیمت 35 فیصد تک بڑھانے کی تجویز زیر غور ہے۔ ذرائع پیٹرولیم ڈویژن کا کہنا ہے کہ تجویز نومبر سے فروری تک 4 ماہ کیلئے ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.