بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

شاہ محمود قریشی کی مصری صدر السیسی سے ملاقات

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے قاہرہ میں مصر کے صدر عبدالفتح السیسی سے ملاقات کی ہے۔

وزیر خارجہ نے مصری صدر کی توجہ بھارت سرکار کی ہندوتوا پالیسیوں کے باعث خطے کے امن و استحکام کو درپیش خطرات کی طرف دلائی۔

شاہ محمود قریشی نے افغان امن عمل میں پاکستان کے مصالحانہ کردار اور افغانستان میں قیام امن کے لیے کی جانے والی کوششوں سے آگاہ کیا۔

قبل ازیں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے مصر کے وزیرخارجہ سے بھی ملاقات کی۔

ملاقات میں دونوں وزرائے خارجہ نے پاکستان اور مصر کے مابین تجارتی و اقتصادی تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کیلئے مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔ 

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.