وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے جہانگیر ترین اور ہم خیال اراکین کا نام لیے بغیر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ لائن کھینچ دو، ادھر ہوجاؤ یا ادھر ہوجاؤ، یہ تیتر بٹیر نہیں چلے گا۔
ملتان میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کارکن اس بات پر دھیان نہ دیں کہ چار ایم این اے یا ایم پی اے بگڑ گئے۔
شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب سیکریٹریٹ کی بنیاد رکھنا تبدیلی کی نشانی ہے۔
انہوں نے کہا کہ جنہیں ابھی بھی تبدیلی دکھائی نہیں دیتی تو وہ سیاسی چشمہ پیش کریں گے۔
Comments are closed.