بدھ 3؍ذیقعد 1444ھ24؍مئی 2023ء

شاہ محمود قریشی کہاں ہیں؟ معلوم نہیں: اسلام آباد پولیس

اسلام آباد ہائی کورٹ میں اسلام آباد پولیس نے جواب جمع کرایا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی کہاں ہیں؟ معلوم نہیں۔

عدالتِ عالیہ میں شاہ محمود قریشی کی مقدمات کی تفصیلات فراہمی کی درخواست پر چیف جسٹس عامر فاروق نے سماعت کی۔

شاہ محمود قریشی کے وکیل بیرسٹر تیمور ملک اور اسسٹنٹ اٹارنی جنرل عظمت بشیر تارڑ عدالت کے سامنے پیش ہوئے۔

پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی، جمشید چیمہ اور مسرت جمشید چیمہ کو رہائی کے بعد دوبارہ گرفتار کر لیا گیا۔

عدالت نے وزارتِ داخلہ کو حکم دیا کہ شاہ محمود قریشی کس مقدمے میں گرفتار ہیں اس سے متعلق آگاہ کریں۔

پولیس نے عدالت کو بتایا کہ اسلام آباد میں شاہ محمود قریشی کے خلاف 2 مقدمات ہیں، ان کے خلاف 6 پرانے کیسز ہیں۔

چیف جسٹس عامر فاروق نے سماعت میں وقفہ کر دیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.