منگل16؍ذیقعد 1444ھ6؍جون2023ء

شاہ محمود قریشی کو فوری رہا کرنے کا حکم

لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ نے پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی کو فوری رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

دورانِ سماعت سرکار کی طرف سے اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل عابد عزیز راجوری پیش ہوئے۔

شاہ محمود قریشی کی جانب سے بیٹی گوہر بانو قریشی اور وکیل تیمور ملک عدالت میں پیش ہوئے۔

لاہور ہائی کورٹ نے پنجاب حکومت سے پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات کل تک طلب کر لیں۔

عدالتِ عالیہ نے اپنے حکم میں کہا ہے کہ شاہ محمود قریشی کو کسی اور ایم پی او آرڈر کے تحت گرفتار نہ کیا جائے۔

لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ نے ڈی سی راولپنڈی کے تھری ایم پی او آرڈر کالعدم قرار دے دیے۔

عدالت نے شاہ محمود قریشی کو کسی قسم کا شیورٹی بانڈ جمع کرانے کی ہدایت بھی نہیں کی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.