جمعرات 18؍ذیقعد 1444ھ8؍جون 2023ء

8 بجے دکانیں کسی صورت بند نہیں کریں گے، حکومت یہ فیصلہ واپس لے، اجمل بلوچ

صدر آل پاکستان انجمن تاجران اجمل بلوچ نے دکانیں رات 8 بجے بند کرنے کے حکومتی فیصلے پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت یہ فیصلہ واپس لے۔ 

اجمل بلوچ نے کہا کہ اس گرمی میں دکانیں رات 8 بجے کسی صورت بند نہیں کریں گے۔ ہر حکومت دکانیں رات 8 بجے بند کرنے کی ناکام پریکٹس کر چکی۔

انہوں نے کہا کہ گرمی کے موسم میں دن میں کوئی خریداری نہیں ہوتی۔

اجمل بلوچ کے مطابق گرمی کے موسم میں خریداری صرف رات 8 بجے سے رات 11 بجے تک ہوتی ہے۔ تاجر ملک میں سب سے زیادہ مہنگی بجلی خریدتا ہے۔ 

ان کا کہنا تھا کہ یہ کہاں کی عقل مندی ہے کہ توانائی بچانے کی خاطر معاشی پہیہ روکا جا رہا ہے۔ وزیر توانائی کو چاہیے تاجر نمائندوں کے ساتھ بیٹھ کر بات کریں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.