منگل16؍ذیقعد 1444ھ6؍جون2023ء

امین الحق کی چیئرمین نیپرا سے ملاقات، کےالیکٹرک سے متعلق شکایات سے آگاہ کیا

وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) سید امین الحق نے چیئرمین نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) سے کراچی میں ملاقات کی۔

ملاقات میں کےالیکٹرک سے متعلق گفتگو کی گئی، اس موقع پر رکن رابطہ کمیٹی جاوید حنیف بھی موجود تھے۔ 

وفاقی وزیر نے چیئرمین نیپرا سے کہا کہ شہریوں کو کےالیکٹرک سے اوور بلنگ اور لوڈشیڈنگ سے متعلق بے شمار شکایات ہیں۔ ہم کےالیکٹرک کی کارکردگی سے مطمئن نہیں۔

اس موقع پر چیئرمین نیپرا توصیف فاروقی کا کہنا تھا کہ نیپرا ایک ریگولیٹر کی حیثیت سے صارفین کے حقوق کے تحفظ کی ذمہ دار ہے۔ 

ان کا مزید کہنا تھا کہ کوشش ہوگی کہ مسائل اور تحفظات کو اس کی رُوح کے مطابق حل کیا جائے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.