جمعرات 18؍ذیقعد 1444ھ8؍جون 2023ء

سندھ حکومت کا عیدالاضحیٰ پر تنخواہیں 23 جون کو ادا کرنے کا فیصلہ

سندھ حکومت نے عبدالاضحیٰ پر تنخواہیں اور پنشن پیشگی ادا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

محکمہ خزانہ سندھ نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر تنخواہیں اور پنشن 23 جون کو ادا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

صوبائی محکمہ خزانہ نے اس حوالے سے متعلقہ محکموں کو احکامات جاری کر دیے ہیں۔

محکمہ خزانہ نے ہدایت کی کہ تمام محکمے تنخواہیں اور پینشن یکم جولائی کے بجائے 23 جون تک اد ا کریں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.