وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی دو روزہ دورے پر جرمنی پہنچ گئے، وزیر خارجہ جرمن ہم منصب کے ساتھ وفود کی سطح پر مذاکرات کریں گے۔
شاہ محمود قریشی جرمن پارلیمان کے صدر وولف گانگ شوئبلے اور جرمنی میں مقیم پاکستانی کمیونٹی سے بھی ملاقات کریں گے۔
برلن ایئر پورٹ پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ معاشی سفارت کاری اور ٹیکنالوجی کے تبادلے کو ہم آگے بڑھانا چاہتے ہیں، اس حوالے سے جرمنی کی قیادت سے بات چیت ہو گی۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.