پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی زیدی کی جانب سے سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری پر ہونے والے حملے پر ردِ عمل دیا گیا ہے۔
علی زیدی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ اپنے بیان میں کہا ہے کہ شاہ زین بگٹی کے گارڈز کی جانب سے قاسم خان سوری پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں، قاسم سوری پر حملہ ان بدمعاش وزیروں کے گھٹیا پن کو ظاہر کرتا ہے۔
علی زیدی نے لکھا ہے کہ غنڈہ گردی ہی ہمارے عزم کو مضبوط کرے گی۔
پی ٹی آئی رہنما علی زیدی کا اپنی ٹوئٹ میں سوال اٹھاتے ہوئے مزید لکھنا ہے کہ شاہ زین بگٹی کے گارڈز کو ایل ایم جی لیے اسلام آباد پولیس کے آس پاس گھومنے کی اجازت کیوں ہے؟
واضح رہے کہ اسلام آباد کی کوہسار مارکیٹ میں سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری اور جمہوری وطن پارٹی کے کارکنوں میں ہاتھا پائی کا واقعہ پیش آیا ہے۔
سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری ہوٹل پر بیٹھے تھے جہاں واقعہ پیش آیا، نعرے لگانے والوں کی قاسم سوری سے ہاتھا پائی ہوئی۔
Comments are closed.