ماڑی پٹرولیم اور پی پی ایل نے شاہ بندر بلاک سے قدرتی گیس کی پیداوار کا اعلان کردیا۔
اعلامیے کے مطابق بیناری ایکس 1 فیلڈ، شاہ بندر بلاک سے قدرتی گیس کی پیداوار شروع کر دی ہے۔
ماڑی پٹرولیم کے مطابق شاہ بندر بلاک سےحاصل گیس کا تخمینہ ساڑھے 9 لاکھ مکعب فٹ یومیہ ہے۔
اعلامیے کے مطابق شاہ بندر بلاک سندھ کے ضلع سجاول میں واقع ہیں، بیناری ایکس 1 سے ہونے والی گیس کی پیداوار سے گیس قلت پورا کرنے میں مدد دےگی۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.