hookup Suplee PA is there a real hookup app hookup Cresskill New Jersey hookup Telford Pennsylvania

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

شاہی رتبہ اور دولت ٹھکرا کر جاپانی شہزادی نے ’عام آدمی‘ سے پسند کی شادی کر لی

شہزادی ماکو: شاہی خاندان، رتبہ اور دولت ٹھکرا کر جاپانی شہزادی نے ’عام آدمی‘ سے پسند کی شادی کر لی

تصویر

،تصویر کا ذریعہGetty Images

جاپان کی شہزادی ماکو نے شاہی رتبہ کھو کر اپنے محبوب اور سابقہ ہم جماعت کیے کومورو سے شادی کر لی ہے۔

جاپانی قوانین کے تحت اگر شاہی خاندان کی کوئی خاتون رکن کسی ’عام آدمی‘ سے شادی کرنے کا فیصلہ کرتی ہے تو اسے شاہی رتبے سے دستبردار ہونا پڑتا ہے۔ یہ قانون صرف شاہی خاندان کی خواتین پر لاگو ہوتا ہے شاہی خاندان کے مردوں کو اس سے استثنیٰ حاصل ہے۔

شادی کے بعد شہزادی ماکو نے شاہی خاندان سے ملنے والے 13 لاکھ ڈالرز کی رقم وصول کرنے سے بھی انکار کر دیا ہے۔ جاپان کی شاہی روایات کے مطابق جب شاہی خاندان کی کوئی خاتون رکن شادی کے بعد محل سے رخصت ہوتی ہے تو اسے 13 لاکھ ڈالرز دیے جاتے ہیں۔

اس طرح وہ شاہی رتبے اور شادی پر ملنے والی دولت دونوں کو ٹھکرا دینے والی جاپان کے شاہی خاندان کی پہلی خاتون بن گئی ہیں۔

توقع ہے کہ شادی کے بعد یہ نوبیاہتا جوڑا امریکہ منتقل ہو جائے گا جہاں کیے کومورو بطور وکیل کام کریں گے۔

یہ بھی پڑھیے

جوڑے کی نقل و حمل کو مقامی میڈیا میں بہت زیادہ کوریج دی جا رہی ہے۔ ان کی شادی کا برطانوی شہزادے ہیری اور میگھن مارکل کی کہانی سے موازنہ کیا جا رہا ہے۔ اب ان دونوں کو ’جاپان کا ہیری اور میگھن‘ کہا جاتا ہے۔

میگھن کی طرح کومورو شہزادی ماکو سے محبت کی وجہ سے کافی سخت نگرانی میں رہے۔

احتجاج

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشن

منگل کو اس شادی کے خلاف چند جاپانی شہریوں نے مظاہرہ بھی کیا تھا۔

جاپان جیسے ملک میں جہاں ظاہری شخصیت لوگوں میں تاثر قائم کرنے میں ایک اہم کردار ادا کرتی ہے، ان کی پونی ٹیل دیکھ کر بعض حلقوں کا کہنا ہے کہ ان کا نیا ہیر سٹائل اس بات کی دلیل ہے کہ وہ شہزادی ماکو سے شادی کرنے کے لائق نہیں ہیں۔ منگل کو اس شادی کے خلاف چند جاپانی شہریوں نے مظاہرہ بھی کیا تھا۔

منگل کو ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شہزادی ماکو نے ان تمام افراد سے معذرت کی جو ان کی شادی کو لے کر غصے میں ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ’میں اس تکلیف کے لیے معذرت خواہ ہوں جو آپ کو پہنچی، میں ان لوگوں کی شکرگزار بھی ہوں جنھوں نے اس پورے عمل میں میری سپورٹ کی۔‘

اپنے والدین کے سامنے باادب ہو کر اور متعد مرتبہ جھکنے کے بعد شہزادی ماکو ٹوکیو میں واقع اپنی رہائش گاہ سے منگل کو دس بجے کے قریب اپنی شادی کی تقریب کے لیے نکلیں۔ مقامی اخبار کویوڈو کی خبر کے مطابق شہزادی ماکو نے گھر چھوڑنے سے قبل اپنی چھوٹی بہن کو بھی گلے لگایا۔

شہزادی

،تصویر کا ذریعہGetty Images

توقع ہے کہ یہ جوڑا جمعرات کو ایک نیوزکانفرنس کرے گا جہاں وہ اپنی شادی اور مستقبل کے پلان سے متعلق بیان دیں گے۔ اس کانفرنس میں شہزادی ماکو اور کیے کومورو پہلے سے جمع کرائے گئے پانچ تحریری سوالوں کے جوابات دیں گے۔

جاپان کی امپیریئل ہاؤس ہولڈ ایجنسی (آئی ایچ اے) کے مطابق شہزادی زبانی پوچھے گئے سوالات کا جواب دیتے ہوئے سخت اضطراب جیسی کیفیت میں ہوتی ہیں۔

شاہی نیوز ایجنسی آئی ایچ اے کا کہنا ہے کہ میڈیا میں برسوں سے جاری شہزادی ماکو اور کومورو کے خاندان کے متعلق اس بے جا کوریج کے باعث شہزادی کو ذہنی دباؤ کا سامنا ہے۔

ماضی میں شہزادی ماکو کے کیے کومورو کے ساتھ تعلقات تنازعات کی زد میں رہے ہیں۔

Princess Mako

،تصویر کا ذریعہGetty Images

شہزادی ماکو اور کیے کومورو کی پہلی ملاقات بحثیت طالب علم اور ہم جماعت سنہ 2012 میں ٹوکیو کی انٹرنیشنل کرسچین یونیورسٹی میں ہوئی تھی۔ سنہ 2017 میں ان کی منگنی ہوئی اور اس سے اگلے برس ان کی شادی ہونا طے تھی۔ تاہم اس کے بعد کچھ ایسی خبریں گردش کرنے لگی کہ کومورو کی والدہ کو مالی مشکلات کا سامنا ہے، اطلاعات کے مطابق انھوں نے اپنے سابقہ منگیتر سے کچھ رقم قرض لی تھی جو وہ اسے واپس نہیں کر پائی تھیں۔

محل کی طرف سے اس وجہ سے شادی میں تاخیر کو مسترد کیا گیا تھا جبکہ جاپان کے ولی عہد فومیہتو نے کہا تھا کہ بہتر ہے کہ شہزادی کی شادی سے قبل مالی مسائل کو حل کر لیا جائے۔

BBCUrdu.com بشکریہ
You might also like

Comments are closed.