hookup Middle Island gina valentina melissa moore hookup hotshot homemade hookup hookup Cragsmoor New York

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

اب کراچی کے گلی، محلوں میں تجاوزات گرائی جائیں گی

سپریم کورٹ آف پاکستان کی کراچی رجسٹری نے غیر قانونی تجاوزات کیس کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا جس کے مطابق اب گلی، محلوں میں قائم تجاوزات گرانے کی باری آگئی۔

عدالتِ عظمیٰ نے تحریری فیصلے کے ذریعے حکم دیا ہے کہ ایڈمنسٹریٹرز، ڈی ایم سیز، گلی، محلوں، فٹ پاتھ اور سٹرکوں سے تجاوزات ختم کریں۔

سپریم کورٹ آف پاکستان کی کراچی رجسٹری نے نسلہ ٹاور کیس کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا جس میں کہا گیا ہے کہ نسلہ ٹاور گرانے کے اخراجات نسلہ ٹاور کے مالک سے لیے جائیں۔

تحریری فیصلے میں سپریم کورٹ نے ہدایت کی ہے کہ کراچی کی تمام ڈی ایم سیز کے ایڈمنسٹریٹرز ذاتی حیثیت میں عدالت میں پیش ہوں۔

سپریم کورٹ نے تحریری فیصلے میں ہدایت کی ہے کہ گلی، محلوں، سڑکوں اور فٹ پاتھ پر قبضے سے متعلق رپورٹ پیش کریں۔

سپریم کورٹ آف پاکستان کراچی رجسٹری نے رفاہی پلاٹس سے متعلق سماعت کے دوران ایڈمنسٹریڑ کراچی مرتضیٰ وہاب کو کھیل کے تمام میدانوں سے تجاوزات کے خاتمے کا حکم دے دیا۔

تحریری فیصلے میں مزید ہدایت کی گئی ہے کہ بتایا جائے کہ ہر حدود میں تجاوزات کے خاتمے سے متعلق کیا پیش رفت ہوئی۔

عدالتِ عظمیٰ نے تحریری فیصلے میں یہ حکم بھی دیا ہے کہ اگلے سیشن میں تمام ایڈمنسٹریٹرز ڈی ایم سی رپورٹس کے ہمراہ خود پیش ہوں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.