شاہی خاندان نے ملکہ الزبتھ کی سرکاری تدفین سے قبل ان کی نئی تصویر جاری کی ہے۔
شاہی خاندان کے جارہ کردہ بیان کے مطابق یہ تصویر ملکہ کی پلاٹینم جوبلی کے موقع پر لی گئی تھی۔ ملکہ الزبتھ دوم اتنے طویل عرصے تک بادشاہت کرنے والی پہلی برطانوی ملکہ تھیں۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ آج، لاکھوں لوگ ان کی شاندار زندگی کو یادگار بنانے کے لیے اکٹھے ہوں گے۔
سوشل میڈیا پر اس تصویر کے شیئر ہونے کے چند ہی منٹوں میں ہزاروں لوگوں نے اس پر ردعمل کا اظہار کیا۔
واضح رہے کہ ملکہ الزبتھ دوم 8 ستمبر کو 96 سال کی عمر میں انتقال کر گئیں تھیں۔ ان کی وفات کے بعد شہزادہ چارلس برطانیہ کے نئے بادشاہ بن گئے تھے۔
Comments are closed.