قومی کرکٹ ٹیم کے نوجوان فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی فیملی کے ساتھ وقت گزار کر خوش دکھائی دے رہے ہیں۔
انہوں نے نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کے دوسرے مرحلے کے آغاز سے قبل فیملی کے ساتھ وقت گزاری کی کچھ تصاویر اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ کی زینت بنائیں۔
تصاویر شیئر کرتے ہوئے شاہین شاہ نے لال دل والے ایموجی کا استعمال کرتے ہوئے فیملی ٹائم لکھا۔
ساتھ ہی انہوں نے ہیش ٹیگ ’ہوم ٹاؤن‘ کا بھی استعمال کیا۔
شاہین شاہ آفریدی اس وقت پاکستان میں جاری نیشنل ٹی 20 کپ میں حصہ لے رہے ہیں۔
قومی ٹی ٹوئنٹی کپ کا دوسرا مرحلہ 6 اکتوبر سے شروع ہوگا، دائیں ہاتھ سے بولنگ کرنے والے شاہین شاہ آفریدی آئندہ آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے پاکستانی ٹیم کا بھی حصہ ہیں۔
Comments are closed.