پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے میڈیکل پینل کے سابق سربراہ ڈاکٹر سہیل سلیم نے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کے ری ہیب کے طریقہ کار پر سوالات اٹھا دیے۔
ڈاکٹر سہیل سلیم نے ایک ویب سائٹ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر کہیں ضروری ہے تو کھلاڑیوں کو باہر بھیجیں لیکن یہاں موجود ماہرین سے پہلے رجوع کرلیں۔
انہوں نے کہا کہ شاہین شاہ آفریدی بہت بہادر ہے۔ مجھے علاج کی نوعیت کے بارے میں زیادہ معلوم نہیں لیکن اس نے کہنی کی انجری کے بعد بہت زبردست طریقے سے کم بیک کیا تھا۔
ڈاکٹر سہیل سلیم نے مزید کہا کہ شاہین شاہ کے معاملے میں شاید فزیو کلف ڈیکن کی بات کو زیادہ اہمیت نہیں دی گئی۔ وہ بہت قابل اور تجربہ کار فزیو ہیں، وہ خود بھی بائیں ہاتھ کے فاسٹ بولر رہے ہیں اس لیے وہ شاہین آفریدی کی انجری کو زیادہ بہتر طریقے سے پرکھ سکتے ہیں۔
واضح رہے کہ گھٹنے میں انجری کے باعث پاکستان ٹیم سے باہر فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے بالنگ شروع کردی ہے۔ وہ اس وقت ری ہیب کے لیے انگلینڈ میں موجود ہیں۔
Comments are closed.