بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

شاہین شاہ آفریدی کی فٹنس میں بہتری آئی ہے، پی سی بی

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے کہا ہے کہ شاہین شاہ آفریدی کا ری ہیب ٹریک کے مطابق ہے، ان کی فٹنس میں بہتری آئی ہے۔

ترجمان پی سی بی نے اپنے بیان میں کہا کہ بورڈ ورلڈ کپ سے قبل شاہین آفریدی کی فٹنس کی مکمل بحالی کیلئے پرُامید ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کھلاڑیوں کے میڈیکل، ری ہیب کے تمام انتظامات کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اوپننگ بیٹر فخر زمان بھی گھٹنے کی انجری کیلئے لندن میں علاج کرائیں گے، وہ جمعہ کو لندن روانہ ہوں گے۔

اسکواڈ میں زیادہ تر ان ہی کھلاڑیوں کو برقرار رکھا گیا ہے جنہوں نے ایشیا کپ 2022 میں حصہ لیا تھا تاہم ان میں صرف شان مسعود کی واپسی ہوئی ہے جبکہ حسن علی کو ٹیم سے آؤٹ کردیا گیا ہے۔

ترجمان پی سی بی نے کہا کہ پی سی بی نے لندن میں فخر کیلئے ڈاکٹرز سے وقت لے لیا ہے، لندن میں ڈاکٹر امتیاز اور ڈاکٹر ظفر کی نگرانی میں ری ہیب کروایا جائے گا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ فخر زمان کو ایشیا کپ کے دوران گھٹنے کی انجری ہوئی تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.