جمعہ 11؍رجب المرجب 1444ھ3؍فروری 2023ء

شاہین شاہ آفریدی کے نکاح میں حارث رؤف شریک نہیں ہوں گے

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف آج شاہین شاہ آفریدی کے نکاح کی تقریب میں شرکت نہیں کریں گے۔

پاکستان سُپر لیگ کی ٹیم لاہور قلندرز کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر جاری ہونے والی ویڈیو میں حارث رؤف نے کہا کہ شاہین شاہ کو میری طرف سے نکاح بہت بہت مبارک ہو۔

حارث رؤف نے کہا کہ شاہین آفریدی کے نکاح میں آ نہیں سکوں گا، اس تقریب کو مس کروں گا کیونکہ بطور پروفیشنل میری کچھ کمٹمنٹس ہیں جنہیں پورا کرنے کی کوشش کر رہا ہوں، جب واپس آؤں گا تو اس خوشی کو ہم دوبارہ سلیبریٹ کریں گے۔

اس کے علاوہ دیگر کھلاڑی بھی شاہین شاہ آفریدی کو مبارک باد دے رہے ہیں۔

فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کا نکاح آج کراچی میں شاہد آفریدی کی بیٹی انشاء آفریدی سے ہوگا۔

یاد رہے کہ حارث رؤف کا دسمبر میں مزنہ مسعود کے ساتھ نکاح ہوا تھا جس میں شاہین شاہ آفریدی شریک ہوئے تھے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.