چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) رمیز راجا نے کہا ہے کہ شاہین آفریدی کے مسئلے کو بلا ضرورت متنازع بنایا گیا ہے۔
کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں رمیز راجا نے کہا کہ شاہین آفریدی انگلینڈ میں ہے، اُس کا ری ہیب ہو رہا ہے، وہ ورلڈ کپ میں ٹیم کے ساتھ ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ ہم فخر زمان کو بھی انگلینڈ بھیج رہے ہیں، محمد رضوان کا پی سی بی نے خیال رکھا ہوا ہے، کوئی کیسے کہہ سکتا ہے کہ ہم کھلاڑی کا خیال نہیں رکھیں گے۔
پی سی بی چیئرمین نے مزید کہا کہ ٹیم سلیکشن پر سابق کھلاڑیوں کی رائے مختلف ہوسکتی ہے، انہیں اس وقت ٹیم کو بیک کرنا چاہیے۔
اُن کا کہنا تھا کہ انگلینڈ کے خلاف ہوم سیریز اہم ہے، پراُمید ہوں کہ دونوں ٹیموں میں اچھا مقابلہ ہوگا۔
رمیز راجا نے کہا کہ میں تو صرف کرکٹ کی طرف توجہ دے رہا ہوں، انگلینڈ سے سیریز ورلڈ کپ کی تیاری کے لیے اہم ہے۔
انہوں نے کہا کہ اب تک جو وعدہ کیا ہے وہ نبھایا، انگلینڈ ٹیم کے روٹھنے کے بعد ان کو لانے کے لیے محنت کی اور لے آئے۔
پی سی بی چیئرمین نے کہا کہ ایشیا کپ میں بھارت کو ہرایا ہے اور ایونٹ کا فائنل کھیلا، بابر اعظم کو بھی یہی سمجھاتا ہوں کہ فینز کی یادداشت کمزور ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ فینز کو خوش کرنے کے لیےآپ کو ہر میچ جیتنا ہوگا، کرسیوں کی امپورٹ بند ہونے پر شائقین کرکٹ کو شادی ہالز کی کرسیوں پر بٹھا رہے ہیں۔
Comments are closed.