قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے پاکستان کرکٹ بورڈ پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ شاہین آفریدی ری ہیب کے لیے اپنے خرچے پر لندن گیا ہے۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ شاہین آفریدی نے ڈاکٹرز سے رابطہ کیا اور سارا کچھ وہ خود ہی کررہا ہے۔
سابق کپتان نے مزید کہا کہ پی سی بی نے 29 اگست کو شاہین آفریدی کو لندن بھیجنے کا اعلان کیا تھا۔
دوسری جانب شاہد آفریدی کے بیان پر پاکستان کرکٹ بورڈ نے نام لیے بغیر ردعمل میں کہا کہ بورڈ ہمیشہ پلیئرز کے میڈیکل اور ری ہیب کے اخراجات کی ذمہ داری لیتا ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے کہا کہ آئندہ بھی پاکستان کرکٹ بورڈ یہ ذمہ داری نبھاتا رہے گا۔
Comments are closed.